Tuesday 27 March 2012

اپریل فول کی شرعی حیثیت

اپریل فول کی شرعی حیثیت
محمدصالح المنجد۔۔مترجم شفیق الرحمن ضیاء

إن الحمد لله نحمده ونستعينه ونستغفره، ونعوذ بالله من شرور أنفسنا، وسيئات  أعمالنا، من يهده الله فلا مضل له، ومن يضلل فلا هادي له، وبعد:
 بے شک جھوٹ برے اخلاق میں سے ہے ,جس سے سب ہی شریعتوں نے ڈرایا ہے ،اوراسی پر انسانی فطرتيں بھی متفق ہيں، اور اسی کے  عقل سلیم اور مروّت والے بھی قائل ہیں. اورہمارےحنیف شریعت -کتاب وسنت- میں اس سے ممانعت آئی ہے.اوراس کی حرمت پراجماع ہے.اورجھوٹے شخص کیلئے دنیا وآخرت میں برا انجام ہے.