Tuesday 28 February 2012

مغرب کا اسلام سے عناد

مغرب کا اسلام سے عناد

حکمت مودودیؒ
یہ بات خاص طور پر قابلِ ذکر ہے کہ مسلمانوں کی طرف سے یہودیوں اور عیسائیوں کی مقدس شخصیتوں اور ان کی الہامی تعلیمات پر کبھی دل آزار تنقید نہیں کی گئی۔ مسلمان حضرت موسیٰ و ہارون علیہم السلام اور تمام انبیاے بنی اسرائیل اور حضرت عیسٰی اور یحییٰ علیہم السلام کو خدا کا پیغمبر مانتے ہیں، اور ان پر ایمان لانا ویسا ہی ضروری سمجھتے ہیں جیسا حضرت محمدصلی اللہ علیہ وسلم پر ایمان لانا۔

Tuesday 14 February 2012

کچھ اورکرنا ہے


کچھ اورکرنا ہے

مولانا وحید الدین خان

اٹھارویں صدی میں جن انگریزوں کی سرفروشی نے ہندوستان کو برطانیہ کی نوآبادی بنایا ان میں لارڈرابرٹ کلاؤ(1725-1774) کانام سرفہرست ہے ۔1743میں جبکہ اس کی عمر 18سال تھی، وہ ایسٹ انڈیاکمپنی کے ایک کلرک کی حیثیت سے مدراس آیا۔ اس وقت اس کی تنخواہ صرف پانچ پونڈ سالانہ تھی۔

Sunday 12 February 2012

مردوں کے کان

مردوں کے کان

ریحان احمد یوسفی

 اردو زبان میں ایک کہاوت مشہور ہے کہ مردوں کے کان ہوتے ہیں آنکھیں نہیں ہوتیں ۔ یہ کہاوت ظاہرہے خاندانی جھگڑ وں میں مردوں کے کردار کا بیان ہے ، مگر درحقیقت یہ ایک ایسی انسانی کمزوری کا بیان ہے جس پر اگر قابو نہ پایاجائے تو معاشرہ ہر پہلو سے انتشار کا شکار ہو سکتا ہے ۔

Thursday 2 February 2012

کیا ہم معیاری نصابی کتابیں نہیں لکھ سکتے؟

کیا ہم معیاری نصابی کتابیں نہیں لکھ سکتے؟

اشتیاق احمد

مجھے یہ جان کر انتہائی دکھ ہوا کہ وطن عزیز کے کچھ دانشور(بزعم خویش) غیر ملکی مصنفیں کی تحریر کردہ نصابی کتب پاکستان کے تعلیمی اداروں میں بطور نصاب رائج کرنا چاہتے ہیں۔ ان کے نزدیک یہی تسلیم شدہ معیاری کتب(Recognized standard book)ہیں۔

کائنات کے پانچ راز

کائنات کے پانچ راز

ڈاکٹر عبد الغنی فاروق

یہ عہد حاضر کی ایک تسلیم شدہ حقیقت ہے کہ تحقیقات اور ایجادات کے اعتبار سے سائنس کے کمالات آج اپنے پورے عروج پر ہیں۔چنانچہ حیاتِ انسانی کے ان گنت شعبوں کے علاوہ سائنسدانوں نے بری ،بحری اور فضائی حوالوں سے ایسی ایسی تحقیقات کی ہیں اور جنگلوں ،صحراؤں،سمندرں اور پہاڑوں کے بارے میں ایسی ایسی نادر و نایاب معلومات فراہم کی ہیں کہ جن کا مطالعہ کر کے اللہ تبارک وتعالیٰ کی قدرتوں کا مزید انکشاف ہوتا ہے۔