سونا اور نمازِ فجر
کا ناغہ
شیخ محمد صالح المنجد، ’’مسائل اور حل‘‘
ترجمہ:ثاقب شاہ
نظرثانی: مولانا عمران اصغر
صاحب
اس مسئلہ کا حل ، دیگر مسائل کی طرح دو پہلو رکھتا ہے، پہلانظریاتی
اور دوسرا عملی۔
نظریاتی
پہلو کو مزید دو حصوں میں بیان کیا جاسکتا ہے:
(1) مسلمانوں کو یہ معلوم
ہونا چاہیے کہ اللہ تعالیٰ کی نظر میں نمازِ فجر کی بڑی اہمیت ہے۔
نبیﷺنے
فرمایا: ’’جو جماعت کے ساتھ نمازِفجر
ادا کرتا ہے،تو گویا اس نے تمام رات عبادت
کی ۔‘‘(مسلم،ص۔454، نمبر656؛ الترمذی،221)
نبیﷺنے
یہ بھی فرمایا: ’’منافقین کے لیے سب سے زیادہ بھاری نمازیں، نمازِ عشاء اور نمازِ
فجر ہیں،لیکن اگر وہ یہ جانتے جو وہ رکھتے ہیں(یعنی ان نمازوں پراجرکاملنا) تو وہ
ضرور(نماز پڑھنے)آتےچاہے انہیں گھٹنوں کے بل آنا پڑتا۔‘‘(امام احمد، المسند،2/424؛ صحیح الجامی،133۔)