کائنات کے پانچ راز
ڈاکٹر
عبد الغنی فاروق
یہ عہد حاضر کی ایک تسلیم شدہ حقیقت ہے
کہ تحقیقات اور ایجادات کے اعتبار سے سائنس کے کمالات آج اپنے پورے عروج پر ہیں۔چنانچہ
حیاتِ انسانی کے ان گنت شعبوں کے علاوہ سائنسدانوں نے بری ،بحری اور فضائی حوالوں
سے ایسی ایسی تحقیقات کی ہیں اور جنگلوں ،صحراؤں،سمندرں اور پہاڑوں کے بارے میں ایسی
ایسی نادر و نایاب معلومات فراہم کی ہیں کہ جن کا مطالعہ کر کے اللہ تبارک وتعالیٰ
کی قدرتوں کا مزید انکشاف ہوتا ہے۔