شکوہ کے بجائے شکر
ریحان
احمد یوسفی
انسان کا معاملہ یہ ہے کہ وہ ہر گھڑ ی
اور ہر لمحہ اللہ تعالیٰ کی ان گنت نعمتوں میں جیتا ہے ۔ ہاتھ پاؤں جیسے اعضا،
دیکھنے سننے جیسی قوتیں ، ذہن و زبان جیسی صلاحیتیں ، مال و اولاد جیسی نعمتیں ،
میاں بیوی جیسے رشتے ، یہ سب وہ کرم نوازیاں ہیں جوساری زندگی انسان کو بلا
استحقاق ملتی رہتی ہیں ، مگر انسانوں میں سے شاذ ہی ہوں گے جو ان نعمتوں پر دل و
جان کی گہرائی سے اللہ کا شکر ادا کرتے ہوں ۔